Maktaba Wahhabi

181 - 219
لوگوں کے چہرے اپنی طرف (اپنی شہرت)متوجہ کرنے (بڑے لوگوں کے دربار میں حاضری دینے)کے لئے اللہ اسے آگ میں داخل فرمائے گا۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 275: بیت المال کی رقوم خرد برد کرنے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ خَوْلَۃَ الْاَنْصَارِیَّۃِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھَا قَالَتْ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ ((اِنَّ رِجَالًا یَتَخَوَّضُوْنَ فِیْ مَالِ اللّٰہِ بِغَیْرِ حَقٍّ فَلَھُمُ النَّارُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت خولہ انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ’’جو لوگ اللہ کے مال میں نا حق تصرف کرتے ہیں وہ قیامت کے روز آگ میں جائیں گے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 276:بوڑھا زانی،جھوٹا بادشاہ اور مغرور فقیر جہنم میں جائیں گے۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (( ثَلاَ ثَۃٌ لاَ یُکَلِّمُھُمُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَ لاَ یُزَکِّیْھِمْ وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ شَیْخٌ زَانٍ وَ مَلِکٌ کَذَّابٌ وَ عَائِلٌ مُسْتَکْبِرٌ)) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’قیامت کے روز اللہ تعالیٰ تین آدمیوں سے نہ کلام کرے گا نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہو گاف بوڑھا زانی ق جھوٹا بادشاہ ك مغرور فقیر۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 277:احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم کھا کر مال بیچنے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللّٰہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ ((ثَلاَ ثَۃٌ لاَ یُکَلِّمُھُمُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَ لاَ یَنْظُرُ اِلَیْھِمْ وَ لاَ یُزَکِّیْھِمْ وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ قَالَ فَقَرَأَھَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَ اَبُوْذَرٍّ ص خَابُوْا وَ خَسِرُوْا ، مَنْ ھُمْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ؟ قَالَ اَلْمُسْبِلُ وَالْمَنَّانُ وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَہٗ بِالْحَلِفِ الْکَاذِبِ)) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ [3] حضرت ابو ذررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ قیامت
Flag Counter