گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے مسئلہ 269:سود خور جہنم میں جائے گا۔ مسئلہ 270:زانی مرد اور عورت جہنم میں جائیں گے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر174/173 کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ 271:شراب پینے والا جہنم میں جائے گا۔ وضاحت:حدیث مسئلہ نمبر90 کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ 272:خود کشی کرنے والا جہنم میں جائے گا وضاحت:حدیث مسئلہ نمبر178 کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ 273:تصویر بنانے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ ((اِنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَاللّٰہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ الْمُصَوِّرُوْن))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’قیامت کے روزتصویریں بنانے والوں کو اللہ کے ہاں سب سے زیادہ سخت عذاب ہو گا۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 274: دنیاوی جاہ و مال اور فخر و غرور کی خاطر علم دین سیکھنے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ (( مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِیُجَارِیَ بِہِ الْعُلَمَآئِ اَوْ لِیُمَارِیَ بِہِ السُّفَھَآئَ اَوْ یَصْرِفَ بِہٖ وُجُوْہَ النَّاسِ اِلَیْہِ اَدْخَلَہُ اللّٰہُ النَّارَ)) روَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (حسن) حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’جو شخص علم (دین)حاصل کرے علماء سے فخر کرنے کے لیے یا بے علم لوگوں سے جھگڑا کرنے کے لیے یا (بڑے) |