Maktaba Wahhabi

142 - 219
اللہ تعالیٰ : ’’دفعہ ہوجاؤ،یہاں سے نکلنے کے بارے میں مجھ سے بات نہ کرو ، ذرا یہ بتاؤ دنیا میں تم کتنا عرصہ زندہ رہے؟‘‘ کافر : ’’بس ایک دن یا دن کا کچھ حصہ!‘‘ اللہ تعالیٰ : ’’اتنی قلیل مدت کے لئے بھی تم عقل سے کام نہ لے سکے اور یہ سمجھ بیٹھے کہ ہمارے پاس کبھی نہیں پلٹو گے؟‘‘ ﴿ اَلَمْ تَکُنْ اٰیٰتِیْ تُتْلٰی عَلَیْکُمْ فَکُنْتُمْ بِھَا تُکَذِّبُوْنَ Oقَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَیْنَا شِقْوَتُنَا وَ کُنَّا قَوْمًا ضَّآلِیْنَOرَبَّنَا اَخْرِجْنَا مِنْھَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ، قَالَ اخْسَؤا فِیْھَا وَ لاَ تُکَلِّمُوْنِ،اِنَّہٗ کَانَ فَرِیْقٌ مِّنْ عِبَادِیْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ، فَاتَّخَذْتُمُوْھُمْ سِخْرِیًّا حَتّٰی اَنْسَوْکُمْ ذِکْرِیْ وَ کُنْتُمْ مِّنْھُمْ تَضْحَکُوْنَO اِنِّیْ جَزَیْتُھُمُ الْیَوْمَ بِمَا صَبَرُوْا اَنَّھُمْ ھُمُ الْفَائِزُوْنَO قَالَ کَمْ لَبِثْتُمْ فِی الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِیْنَ O قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ فَسْئَلِ الْعَآدِّیْنَ O قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلاَّ قَلِیْلاً لَّوْ اَنَّکُمْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ،Oاَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰٰکُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّکُمْ اِلَیْنَا لاَ تُرْجَعُوْنَ﴾(115۔105:23) ’’کیا میری آیات تمہیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں اور تم لوگ انہیں جھٹلاتے تھے۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب !ہماری بدبختی ہم پر غالب آگئی ہم واقعی گمراہ تھے اے ہمارے رب!ہمیں ایک دفعہ یہاں سے نکال دے پھر ایسا جرم کریں تو ظالم ہوں گے اللہ تعالی جواب دے گا دور ہوجاؤ میرے سامنے سے،پڑے رہو اسی میں اور مجھ سے بات نہ کرو،تم وہی لوگ ہو کہ میرے کچھ بندے جب کہتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار!ہم ایمان لائے ہمیں معاف فرما ہم پر رحم کر تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے تو تم نے ان کا مذاق اڑایا یہاں تک کہ ان سے ضد نے تمہیں یہ بھی بھلا دیا کہ میں بھی کوئی ہوں اور تم ان پر ہنستے رہے آج ان کے اس صبر کا پھل میں نے یہ دیا ہے کہ وہی کامیاب ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا بتاؤ زمین میں تم کتنے سال رہے۔ وہ کہیں گے ایک دن یا دن کا کچھ حصہ ہم وہاں ٹھہرے شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجئے ارشاد ہوگا تھوڑی ہی دیر ٹھہرے ہونا کاش تم نے یہ اس وقت جانا ہوتا ۔ کیا تم نے یہ سمجھ
Flag Counter