یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ لِسَانَانِ مِنَ النَّارِ)) روَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [1] حضرت عمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جس نے دنیا میں دو رخاپن اختیار کیا اس کے لئے قیامت کے روز آگ کی دو زبانیں ہوں گی۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے مسئلہ 172:جھوٹی افواہیں پھیلانے والے شخص کو جبڑے،نتھنے اور آنکھیں گدی تک چھری سے چیرنے کی سزا ملتی رہے گی مسئلہ 173:زانی مردوں اور عورتوں کو ننگے بدن ایک ہی تنور میں جلنے کی سزا مسلسل ملتی رہے گی۔ مسئلہ 174: سود خور کو خون کی ندی میں غوطے کھانے اور پتھر نگلنے کی سزا دی جائے گی۔ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ رضی اللّٰہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِیْ حَدِیْثِ الرُّوْیَا قَالَ : قَالاَ لِیْ (( وَاَمَّا الرَّجُلُ الَّذِیْ اٰتَیْتَ عَلَیْہِ یُشَرْشِرُ شِدْقُہٗ اِلٰی قَفَاہُ وَ مَنْخِرُہٗ اِلٰی قَفَاہُ وَعَیْنُہٗ اِلٰی قَفَاہُ فَاِنَّہُ الرَّجُلُ یَغْدُوْ مِنْ بَیْتِہٖ فَیَکْذِبُ الْکَذْبَۃُ الْاٰفَاقَ وَاَمَّا الرِّجَالُ وَالنِّسَائُ الْعُرَاَۃُ الَّذِیْ ھُمْ فِیْ مِثْلِ بِنَائِ التَّنُّوْرِ فَاِنَّھُمُ الزِّنَاۃُ وَالزَّوَانِیْ وَاَمَّا الرُّجُلُ الَّذِیْ اٰتَیْتَ عَلَیْہِ یُسَبِّحُ فِی النَّھْرِوَ یُلْقَمُ الْحَجَرَ فَاِنَّہٗ اَکِلُ الرِّبَے)) روَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ خواب والی حدیث میں روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’( خواب میں میرے پوچھنے پر)جبرائیل علیہ السلام اور میکائیل علیہ السلام نے مجھے بتایا کہ (جو مناظر آپ کو دکھائے گئے ہیں ان میں سے)سب سے پہلے جس شخص پر آپ کا گزر ہوا اور جس کے جبڑے،نتھنے اور آنکھیں گدی تک (لوہے کے آلے سے)چیری جارہی تھیں وہ شخص تھا جو صبح کے وقت گھر سے نکلتاتھا جھوٹی خبریں گھڑتا تھا جو (آناً فانا )ساری دنیا میں پھیل جاتیں اور(دوسرے) ننگے مرد اور عورتیں جو آپ نے تنور میں (جلتے) دیکھے وہ زانی مرد اور عورتیں تھیں اور(تیسرا ) وہ شخص جو (خون کی)ندی میں غوطے کھا رہا تھا اور جس |