۸- لوگوں کے اپنی قبروں سے اٹھائے جانے کے بعد موقف میں اکٹھا کئے جانے پر ایمان۔ ۹- اس بات پر ایمان کہ مومنوں کا ٹھکانہ جنت اور کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ ۱۰- اللہ عز وجل کی محبت کے واجب ہونے پر ایمان۔ ۱۱- اللہ عز وجل سے خوف کھانے کے وجوب پر ایمان۔[1] ۱۲- اللہ عز وجل سے امیدرکھنے کے وجوب پر ایمان۔ ۱۳- اللہ عز وجل پر اعتماد و توکل کرنے کے وجوب پر ایمان۔ ۱۴- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے واجب ہونے پر ایمان۔ ۱۵- غلو کئے بغیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر اور احترام کے واجب ہونے پر ایمان۔ ۱۶ - آدمی کا اپنے دین سے اس قدر محبت کرنا کہ جہنم میں ڈالا جانا اس کے نزدیک کفر کرنے سے زیادہ محبوب و پسندیدہ ہو۔ |
Book Name | ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 139 |
Introduction |