| ثانیاً: ایمان اور اسلام کے درمیان فرق: شریعت میں ایمان کی دو حالتیں ہیں : پہلی حالت: یہ ہے کہ اسلام کا ذکر نہ کرکے صرف ایمان کا ذکر کیا جائے،ایسی صورت میں ایمان سے پورا دین مراد ہوگا، جیسا کہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿اللّٰہُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ﴾ [1] اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا ولی (سرپرست)ہے ‘ وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے۔ سلف صالحین رحمہم اللہ اپنے قول’’ایمان: عقیدہ اور قول و عمل کا نام ہے، اور سارے اعمال ایمان کے نام میں داخل ہیں ‘‘ سے یہی معنیٰ مراد لیتے ہیں ۔ دوسری حالت: یہ ہے کہ ایمان اور اسلام کا ایک ساتھ ذکر کیا جائے، |
| Book Name | ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں |
| Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
| Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
| Publish Year | |
| Translator | عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
| Volume | |
| Number of Pages | 139 |
| Introduction |