چنانچہ یہ انتہائی درجہ کے بخیل لوگ ہیں ۔ ۴- انھوں نے اللہ کو بھلا دیا‘ اللہ کو برائے نام ہی یادکرتے ہیں ‘ چنانچہ اللہ نے بھی انہیں اپنی رحمت سے بھلا دیا‘ انہیں کسی خیر کی توفیق نہیں دیتا۔ ۵- منافقین فاسق و بدکار ہیں ۔ ہشتم: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ فَيَسْخَرُونَ مِنْهُمْ ۙ سَخِرَ اللّٰہُ مِنْهُمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٧٩﴾ اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ إِن تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سَبْعِينَ مَرَّةً فَلَن يَغْفِرَ اللّٰہُ لَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللّٰہِ وَرَسُولِهِ ۗ وَاللّٰہُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ﴾ [1] جو لوگ ان مومنوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں جو دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور ان لوگوں پر جنھیں سوائے اپنی محنت مزدوری کے |
Book Name | ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 139 |
Introduction |