فِيهَا ۚ هِيَ حَسْبُهُمْ ۚ وَلَعَنَهُمُ اللّٰہُ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ﴾[1] تمام منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں ایک ہی ہیں ‘ یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ سمیٹتے ہیں ‘ یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا، بیشک منافق ہی فاسق ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان منافق مردوں ‘عورتوں اور کافروں سے جہنم کی آگ کا وعدہ کرچکا ہے جہاں یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ‘ یہ جہنم انہیں کافی ہے ‘ اللہ نے ان پر لعنت فرمائی ہے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے۔ ان دونوں آیات میں منافقین کے درج ذیل اوصاف ظاہر ہوئے: ۱- منافقین آپس میں ایک ہی ہیں ‘ اور وہ ایک دوسرے سے دوستی رکھتے ہیں ۔ ۲- منافقین برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں ۔ ۳- منافقین صدقہ اور احسان کے دیگر کاموں سے ہاتھ کھینچتے ہیں ‘ |
Book Name | ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 139 |
Introduction |