ان دونوں آیات میں منافقین کی درج ذیل صفات ہیں : ۱- وہ اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں ‘ اور اللہ تعالیٰ انہیں ان کے دھوکہ اور چالبازی کا بدلہ دینے والاہے۔ ۲- جب وہ نماز میں کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی سے کھڑے ہوتے ہیں ۔ ۳- لوگوں کو دکھانے (ریاکاری) کے لئے عمل کرتے ہیں ۔ ۴- اللہ عزوجل کا بہت ہی کم ذکر کرتے ہیں ۔ ۵- مومنوں کی جماعت اور کافروں کی جماعت کے درمیان حیران و پریشان ہیں ۔ پنجم:منافقین کے سلسلہ میں اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿قُلْ أَنفِقُوا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا لَّن يُتَقَبَّلَ مِنكُمْ ۖ إِنَّكُمْ كُنتُمْ قَوْمًا فَاسِقِينَ ﴿٥٣﴾ وَمَا مَنَعَهُمْ أَن تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقَاتُهُمْ إِلَّا أَنَّهُمْ كَفَرُوا بِاللّٰہِ وَبِرَسُولِهِ وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا وَهُمْ كُسَالَىٰ وَلَا يُنفِقُونَ إِلَّا وَهُمْ كَارِهُونَ﴾[1] |
Book Name | ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 139 |
Introduction |