Maktaba Wahhabi

58 - 279
داخل کرے۔[1] اِن احادیث کے بارے میں سب سے عمدہ بات وہ ہے جو شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور دیگر اہل علم نے کہی ہے کہ: ’’یہ حدیثیں اس شخص کے بارے میں ہیں جو لا إلٰہ إلا اللہ کا اقرار کرے اور اسی حالت میں اس کی موت واقع ہو‘ جیساکہ بعض روایات میں اس کی قید آئی ہے،اور کلمہ کا اقرار اس نے اخلاص وللٰہیت‘دل کے یقین‘کسی قسم کے شک کے بغیرنہایت صداقت اور سچائی کے ساتھ کیا ہو‘کیونکہ توحید کی حقیقت یہ ہے کہ روح مکمل طور پر اللہ کی طرف مائل ہوجائے،لہٰذا جس نے دل کے اخلاص کے ساتھ’لا إلٰہ إلا اللہ‘ کی گواہی وہ جنت میں داخل ہوگااس لئے کہ اخلاص دل کے مکمل طور پر اللہ کی طرف سمٹ جانے کا نام ہے‘بایں طورکہ وہ تمام گناہو ں سے اللہ کی جانب خالص توبہ کرے اور جب اسی حالت میں اس کی وفات ہوگی تو یقینا وہ جنت سے سرفراز ہوگا،کیونکہ درج ذیل امور کے سلسلہ میں متواترحدیثیں وارد ہوئی ہیں: ۱- اس شخص کو جہنم سے نکالا جائے گا جس نے ’لا إلٰہ إلا اللہ‘ کہا ہوگا اور
Flag Counter