Maktaba Wahhabi

57 - 279
چنانچہ جو شخص اس کلمہ کو زبان سے اداکرے اور ساتھ ہی ساتھ ظلم کی تینوں قسموں یعنی شرک کا ظلم‘بندوں پر ظلم اور شرک کے علاوہ دیگر معاصی کے ذریعہ اپنی ذات پر ظلم سے محفوظ رہے تو اسے مکمل امن و سکون اور ہدایت حاصل ہوگی اور اللہ کے فضل و کرم سے بلاحساب و کتاب جنت میں داخل ہوگا۔ اور جو اس کلمہ کو اپنی زبان سے ادا کرے اور گناہوں کے ذریعہ‘جن سے توبہ نہ کی ہو‘ اس میں نقص اور خلل پیدا کرے‘تو اب اگر وہ گناہ صغیرہ ہوں گے تو کبیرہ گناہوں سے اجتناب کے سبب معاف ہوجائیں گے‘ جیسا کہ ارشاد باری ہے: ﴿إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُم مُّدْخَلًا كَرِيمًا﴾[1] اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہوگے جن سے تم کو منع کیا جاتاہے تو ہم تمہارے چھوٹے گناہ معاف کردیں گے اور عزت و بزرگی کی جگہ داخل کریں گے۔ اور اگر گناہ کبیرہ ہوں گے تو وہ شخص اللہ کی مشیت تلے ہوگا‘ اگر چاہے تو اسے یوں ہی بخش دے اور چاہے تو اسے پہلے عذاب دے پھر جنت میں
Flag Counter