العــــلم والیــقین والقـــبول والانقـــیاد فادر ما أقــــول
والصدق والإخلاص والمحبۃ وفقــــک اللّٰہ لما أحــبہ[1]
جو میں کہہ رہاہوں اسے خوب جان لو:علم‘یقین‘قبولیت‘تابعداری‘ صدق‘ اخلاص اور محبت،اللہ تعالیٰ تمہیں اپنی مرضیات کی توفیق عطا فرمائے۔
بعض اہل علم نے ایک آٹھویں شرط کا اضافہ کیا ہے:
علم،یقین،وإخلاص،وصدقک مع محبـــۃ وانقیاد والقبول لھا
وزید ثامنھا الکفران منـک بما سوی الإلٰہ من الأنداد قد ألھا[2]
علم‘ یقین‘اخلاص‘صدق‘محبت‘تابعداری اور قبولیت،مزید آٹھویں شرط یہ کہ تم اللہ کے سوا دیگر معبودان باطلہ کا کفر و انکارکرو۔
ان دونوں شعروں میں ’لاإلٰہ إلا اللہ‘ کی تمام شرطیں اکٹھا کردی گئی ہیں۔
پہلی شرط:علم جو جہالت کی ضد ہے۔
پچھلی گفتگو میں یہ بات گزر چکی ہے کہ ’لا إلٰہ إلا اللہ‘ کا معنیٰ یہ ہے کہ اللہ
|