Maktaba Wahhabi

46 - 279
غلاموں کے آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے۔[1] (۱۶) انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص صبح یا شام کے وقت (ایک مرتبہ)یہ دعا پڑھتا ہے: ((اللّٰہمَّ إني أصبحتُ أُشهدُكَ وأشهدُ حملةَ عرشِك وملائكتَك وجميعَ خلقِك أنك أنت اللّٰہُ لا إله إلا أنت وحدَك لا شريك لك وأنَّ محمدًا عبدُك ورسولُك))۔ اے اللہ میں صبح سویرے تجھے‘ تیرے عرش کے اٹھانے والے فرشتوں ‘ عام فرشتوں اور تیری ساری مخلوق کو اس بات پر گواہ بناتاہوں کہ بلا شبہ توہی اللہ ہے‘ تیرے سواکوئی حقیقی معبود نہیں ‘ تو تنہا ہے ‘ تیرا کوئی شریک نہیں ‘ اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کے ایک چوتھائی حصہ کو جہنم سے آزاد کردیتا ہے‘ جو اسے دو
Flag Counter