مرتبہ پڑھتا ہے‘ اللہ اس کے آدھے حصہ کو جہنم سے آزاد کردیتا ہے‘جو اسے تین مرتبہ پڑھتا ہے ‘ اللہ اس کے تین چوتھائی حصہ کو جہنم سے آزاد کردیتا ہے اور اگر اسے چار مرتبہ پڑھتا ہے تواللہ تعالیٰ اسے مکمل طور پر جہنم سے آزاد کردیتاہے۔[1]
اللہ کا بے پایاں فضل و احسان ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو خیر و فضیلت سے محروم نہیں کیا ہے،چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ جو اس دعا کو صبح ایک مرتبہ پڑھ لے اسے درج ذیل فضیلت حاصل ہوگی:
(۱۷) ابو عیاش رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے صبح کے وقت یہ دعا پڑھی:
((لا إلهَ إلّا اللّٰہُ وحدَه لا شريكَ له له الملكُ وله الحمدُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ))۔
اللہ کے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں،وہ تنہاہے اس کا کوئی شریک نہیں،اسی
|