﴿وَلَہُ أَسْلَمَ مَنْ فِيْ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعاً وَّکَرْھاً وَإِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ﴾ [1]
تمام آسمانوں والے اور زمین والے اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار اور تابع فرمان ہیں،خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے،اور سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
۳- وہ ایسامعبود ہے جس کے ہاتھ میں نفع ونقصان کا اختیار ہے،چنانچہ اگر ساری مخلوق کسی ایک مخلوق کو نفع پہنچانے پر متفق ہو جائے تو اسے اتنا ہی نفع پہنچا سکتی ہے جتنا اس کے نصیب میں اللہ تعالیٰ نے لکھ دیا ہے،اور اگر ساری مخلوق کسی مخلوق کوکچھ نقصان پہنچانے پر متفق ہو جائے اور اللہ نہ چاہے تو اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی،ارشاد باری ہے:
﴿وَإِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہُ إِلَّا ھُوَ وَإِنْ یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِہِ یُصِیْبُ بِہِ مَنْ یَّشَائُ مِنْ عِبَادِہِ وَھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴾[2]
|