اور اگر اللہ تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اور کوئی اسے دور کرنے والا نہیں،اور اگر وہ تم کو کوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کا کوئی ہٹانے والا نہیں،وہ اپنا فضل اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے نچھاور کر دے اور وہ بڑی مغفرت بڑی رحمت والا ہے۔
۴- اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز پر قادر ہے،اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی،ارشاد باری ہے:
﴿إِنَّمَا أَمْرُہُ إِذَا أَرَادَ شَیْئاً أَنْ یَقُوْلَ لَہُ کُنْ فَیَکُوْنُ﴾[1]
وہ جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو صرف اسے اتنا کہہ دینا کافی ہوتا ہے کہ ’ہوجا ‘تو وہ چیز ہو جاتی ہے۔
۵- اس کے علم کا احاطہ تمام امور غیب کو شامل ہے،اسے اس چیز کا علم ہے جو ہو چکا ہے اور جوہوگا،اور جو نہیں ہوا اگر ہوتا تو کیسا ہوتا،[2] اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿إِنَّ اللّٰہَ لَا یَخْفَیْ عَلَیْہِ شَيْئٌ فِيْ الْأَرْضِ وَلَا فِيْ
|