Maktaba Wahhabi

266 - 279
إِلَّا بِإِذْنِہِ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ أَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ و لَایُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِہِ إِلَّا بِمَا شَائَ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَایَئُوْدُہُ حِفْظُھُمَا وَھُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِیْمُ﴾[1] اللہ تعالیٰ ہی معبود بر حق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے،جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند،اس کی ملکیت میں زمین اور آسمان کی تمام چیزیں ہیں۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے سفارش کر سکے،وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے،اس کی کرسی کی وسعت نے زمین و آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت سے نہ تھکتا اور نہ اکتاتا ہے،وہ بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔ ۲- وہ ایسا معبود ہے جس کی بادشاہت کے سامنے ہر چیز جھکی ہوئی ہے،ساری مخلوقات خواہ وہ جمادات ہوں،حیوانات ہوں،انسان ہوں،جن ہوں،فرشتے ہوں اسی کے تابع فرمان ہیں،ارشاد باری ہے:
Flag Counter