نفاق کی یہ قسم دین اسلام سے خارج نہیں کرتی‘ بلکہ یہ (اصل) نفاق سے کمتر نفاق ہے،عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(( أربع من کن فیہ کان منافقاً خالصاً ومن کانت فیہ خصلۃ منھن کانت فیہ خصلۃ من النفاق حتی یدعھا:إذا حدث کذب،وإذا عاھد غدر،وإذا وعد أخلف،وإذا خاصم فجر)) [1]
چار خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ پائی جائیں گی وہ خالص (پکا) منافق ہوگا،اور جس میں ان میں سے ایک خصلت ہوگی اس میں نفاق کی ایک خصلت ہوگی یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے:جب بات کرے تو جھوٹ بولے،جب معاہدہ کرے تو دھوکہ دے،جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب جھگڑا کرے تو بیہودہ گوئی کرے۔
اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
|