(( آیۃ المنافق ثلاث:إذا حدث کذب،وإذا وعد أخلف،و إذا ائتمن خان)) [1]
منافق کی تین نشانیاں ہیں:جب بات کرے تو جھوٹ بولے،جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اورجب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔
۴- قبروں کے پاس انجام دیجانے والی بدعات کی کئی قسمیں ہیں:
پہلی قسم:میت (مردے) سے حاجت براری کا سوال کرنا،ایسا کرنے والے بت پرستوں کے زمرہ میں شامل ہیں،ارشاد باری ہے:
﴿قُلِ ادْعُوا الَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِهِ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا ﴿٥٦﴾ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَىٰ رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ﴾ [2]
آپ کہہ دیجئے کہ اللہ کے سوا جنہیں تم معبود سمجھ رہے ہو انہیں پکارو لیکن وہ کسی تکلیف کو نہ تو تم سے دور کر سکتے ہیں اورنہ ہی بدل سکتے ہیں،جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ خود اپنے رب کے تقرب کی جستجو
|