الف:نفاق اعتقادی:اس کی چھ قسمیں ہیں:
۱- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب۔
۲- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں کی تکذیب۔
۳- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض و نفرت۔
۴- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں سے نفرت۔
۵- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی پستی سے خوشی۔
۶- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے غلبہ سے کراہت و ناپسندیدگی۔
چنانچہ نفاق کی ان چھ قسموں کا مرتکب جہنم کی سب سے نچلی تہ میں ہوگا۔
ب:نفاق عملی:اس کی پانچ قسمیں ہیں:
۱- جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔
۲- جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے۔
۳- جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے۔
۴- جب جھگڑا تکرار کرے تو بیہودہ گوئی سے کام لے۔
۵- جب معاہدہ کرے تو دھوکہ دے اور عہد پورا نہ کرے۔[1]
|