منافی ہے،اپنے مرتکب کو اسلام سے خارج نہیں کرتا۔
چنانچہ کفر سے کم تر کفر‘ شرک سے کم تر شرک‘ظلم سے کمتر ظلم‘ فسق سے کمتر فسق اور نفاق سے کمتر نفاق(ہوتا ہے)۔
اور وہ فاسق جو ایسے گناہوں کا مرتکب ہو جو کفر کو مستلزم نہیں ہیں جہنم میں ہمیشہ ہمیش نہیں رہے گا،بلکہ اس کا مسئلہ اللہ کے سپرد ہے،اگر وہ چاہے تو اپنے فضل وکرم سے اسے معاف کرکے پہلے وہلہ ہی میں جنت میں داخل کردے اور اگر چاہے تو اس کے گناہوں کے بقدر جن کا ارتکاب کرتے ہوئے اس کی موت واقع ہوئی ہے اسے عذاب دے ‘ اور اسے جہنم میں ہمیشہ ہمیش نہ رکھے بلکہ اگر اس کی موت ایمان کی حالت میں ہوئی ہے تو اپنی رحمت اور پھر سفارشیوں کی سفارش کے سبب اسے جہنم سے نکال دے۔[1]
۳- نفاق کی قسمیں:
نفاق اعتقادی کی تمام قسمیں ’’لا إلٰہ إلا اللہ‘‘کے نواقض میں شامل ہیں۔
نفاق کی دو قسمیں ہیں:
|