Maktaba Wahhabi

224 - 279
کرنا جائز نہیں ‘ لیکن وہ متساہل(کوتاہی کرنے والا) ہو یا ایسا اپنے حاکموں کے حکم کی تعمیل میں کررہاہو تو ایسا شخص کفر اصغر(چھوٹے کفر) کا مرتکب ہے جو اسے دین اسلام سے خارج نہیں کرے گا،اور اسے کبیرہ گناہوں میں سے سمجھاجائے گا‘‘۔[1] عمل کو فسق یا اس کے مرتکب کو فاسق کا نام دینے اور اسے مسلمان کانام دیکر اس پر مسلمانوں کے احکام جاری کئے جانے میں کوئی تعارض نہیں،کیونکہ ہر فسق کفر نہیں ہوتا اور نہ کفر‘ ظلم وغیرہ کے نام سے موسوم کیاجانے والا ہر عمل دین اسلام سے خارج کرنے والا ہی ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کے لازم و ملزوم میں غور کرلیا جائے‘ یہ اس لئے کہ کفر‘ شرک‘ ظلم‘ فسق اور نفاق وغیرہ الفاظ شرعی نصوص میں دو طرح وارد ہوئے ہیں: (الف) اکبر (بڑا ):جو انسان کو اسلام سے خارج کردیتا ہے کیونکہ وہ دین کی بنیادوں کے خلاف ہے۔ (ب) اصغر (چھوٹا):جو ایمان میں نقص پیدا کرتا ہے اور اس کے کمال کے
Flag Counter