سماحۃ الشیخ علامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’جو اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلہ نہیں کرتا وہ (درج ذیل) چار قسموں میں سے کسی ایک قسم میں ہوگا:
۱- جو یہ کہے کہ میں اس (اللہ کی نازل کردہ شریعت کے علاوہ) سے فیصلہ اس لئے کرتاہوں کہ وہ شریعت اسلامیہ سے افضل ہے،تو ایسا شخص کفر اکبر کا مرتکب ہے۔
۲- جو یہ کہے کہ میں اس سے فیصلہ اس لئے کرتاہوں کہ وہ شریعت اسلامیہ ہی کی طرح ہے،لہٰذا اس سے اور شریعت اسلامیہ دونوں سے فیصلہ کرنا جائز ہے‘ تو ایسا شخص بھی کفر اکبر کا مرتکب ہے۔
۳- جو یہ کہے کہ میں اس سے فیصلہ کرتاہوں ‘ اور شریعت اسلامیہ کے ذریعہ فیصلہ کرناافضل ہے لیکن اللہ کی نازل کردہ شریعت کے علاوہ سے فیصلہ کرنا بھی جائز ہے،تو ایسا شخص بھی کفر اکبر کا مرتکب ہے۔
۴- جو یہ کہے کہ میں اس سے فیصلہ کرتا ہوں،حالانکہ اس کا عقیدہ یہ ہو کہ اللہ کی نازل کردہ شریعت کے علاوہ سے فیصلہ کرنا جائز نہیں ہے،اور وہ یہ کہے کہ شریعت اسلامیہ کے ذریعہ فیصلہ کرنا ہی افضل ہے اس کے علاوہ سے فیصلہ
|