Maktaba Wahhabi

195 - 279
میں غلو ہی نے ہلاک کیا تھا۔ ۲- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں پر مساجد تعمیر کرنے اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانے سے منع فرمایا ہے،کیونکہ صالحین کی قبروں کے پاس اللہ کی عبادت کرنا خود ان کی عبادت کرنے کا ذریعہ ہے۔ اور اسی لئے جب ام حبیبہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حبشہ کے ایک کنیسہ (گرجا گھر) کا تذکرہ کیا جس میں تصویریں تھیں،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إن أولئک إذا کان فیھم الرجل الصالح فمات بنوا علی قبرہ مسجداً وصوروا فیہ تلک الصور،أولئک شرار الخلق عند اللّٰہ یوم القیامۃ)) [1] بے شک یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ان میں کاکوئی نیک آدمی مر جاتا تو یہ لوگ اس کی قبر پر مسجد تعمیر کر لیتے اور اس میں تصویریں نصب کر دیتے،یہ قیامت کے روز اللہ کے نزدیک سب سے بدترین لوگ ہوں گے۔
Flag Counter