Maktaba Wahhabi

196 - 279
اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت کے ساتھ خیر خواہی ہی تھی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کا وقت آیا تو آپ نے فرمایا: ((لعنۃ اللّٰہ علی الیھود والنصاریٰ اتخذوا قبور أنبیائھم مساجد‘‘ قالت عائشۃ رضي اللّٰہ عنھا:یحذر ما صنعوا)) [1] اللہ کی لعنت ہو یہود ونصاریٰ پر جنھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا،عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہود ونصاریٰ کے عمل سے ڈرا رہے تھے۔ اور وفات سے پانچ روز قبل فرمایا: ((ألا و إن من کان قبلکم کانوا یتخذون قبور أنبیائھم و صالحیھم مساجد،ألا فلا تتخذوا القبور مساجد،فإني أنھاکم عن ذلک)) [2]
Flag Counter