﴿تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا﴾[1]
بابرکت ہے وہ اللہ تعالیٰ جس نے اپنے بندے پر فرقان اتارا تا کہ و ہ تمام لوگوں کے لئے آگاہ کرنے والا بن جائے۔
نیز ارشاد ہے:
﴿وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَـٰذَا الْقُرْآنُ لِأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ﴾[2]
اور میری طرف اس قرآن کی وحی کی گئی ہے تاکہ میں اس کے ذریعہ تم کو اور جس جس کو یہ قرآن پہنچے ان سب کو ڈراؤں۔
قرآن کریم جس تک بھی پہنچا اس کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمومی رسالت کا یہ کھلا پیغام ہے۔
اسی طرح اللہ عزوجل نے اہل کتاب (یہود و نصاریٰ) کے لئے بھی رسالت محمدیہ کی شمولیت کی صراحت کرتے ہوئے فرمایا:
﴿وَقُل لِّلَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْأُمِّيِّينَ أَأَسْلَمْتُمْ ۚ فَإِنْ أَسْلَمُوا
|