Maktaba Wahhabi

183 - 279
کریں اور اسی سے فیصلہ لیں۔ قرآن کریم نے صراحت کی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں کی طرف اللہ کے رسول اور سلسلۂ نبوت کی آخری کڑی ہیں،ارشاد باری ہے: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللّٰہِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ فَآمِنُوا بِاللّٰہِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَكَلِمَاتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ﴾[1] آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ‘ جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے ‘ اس کے سوا کوئی سچا لائق عبادت نہیں ‘ وہی زندگی دیتا اور مارتا ہے‘تو تم اللہ پر اور اس کے اُس رسول پر ایمان لاؤ جو امی نبی ہیں ‘ جو اللہ اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتے ہیں ‘ اور انہی کی اتباع کرو تاکہ تم ہدایت یاب ہو جاؤ۔ نیز ارشاد ہے:
Flag Counter