Maktaba Wahhabi

182 - 279
تمام باتوں کو سچ نہیں سمجھتا‘ تو یہ کھلا تضاد اور سراسرہٹ دھرمی ہے۔ ٭ رہی بات اس شخص کی جو ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا سرے سے منکر ہے ‘ تو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی صداقت پر قطعی دلائل ثابت ہیں اور قرآن کریم کے معجزات تمام جن و انس کو کھلا چیلنج کررہے ہیں۔ اب یا تو وہ اس تشنۂ جواب چیلنج کا کوئی توڑ پیش کرے یا پھر لازمی طورپر اس کے پیغام کو تسلیم کرلے۔ اگر وہ رسالت کااقرار کرتا ہے تو اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی تمام باتوں کی تصدیق کرنا لازم ہے،اور اگر عناد و ہٹ دھرمی پر آمادہ ہو کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے قرآن کے مثل قرآن پیش کر نے پر مصر ہے تو لا محالہ اسے عاجز و درماندہ ہونا اور اپنی ذلت کے دن دیکھنا ضروری ہے‘ کیونکہ جب فصاحت و بلاغت کے ماہرین اس سے عاجزرہے ہیں ‘ توبلا شبہ دیگر لوگ ان سے بھی زیادہ عاجز ہوں گے؛ کیونکہ قرآن کریم ایک ٹھوس‘ پائیدار اور زندہ جاوید معجزہ ہے۔[1] ایسی صورت میں پوری مخلوق پر لازم ہو تاہے کہ قرآنی تعلیمات پر عمل
Flag Counter