[1] [اُمید]:… امید [2]کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَآئَ رَبِّہٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖٓ اَحَدًا﴾ ( الکہف: 110) ’’ پس جس کواپنے رب سے ملنے کی امید ہوسو وہ کچھ نیک کام کرے اور اپنے رب کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کرے ۔‘‘ [توکل]:…توکل [3]کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے:﴿ وَ عَلَی اللّٰہِ فَتَوَکَّلُوْٓا اِنْ کُنْتُمْ مُٔؤْمِنِیْنَ﴾(المائدۃ: 23)’’ اور اگر تم ایمان لاتے ہو تو اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرو۔‘‘ |