Maktaba Wahhabi

129 - 159
’’اے کپڑا اوڑھنے والے۔[1]کھڑے ہوجاؤ اور آگاہ کردو۔[2]اپنے رب کی عظمت بیان کرو ۔ اپنے کپڑوں کو پاک رکھو ۔نجاست سے دور رہو اوراس نیت سے نہ دو کہ زیادہ کے طالب ہو اور اپنے رب کے لیے صبر کرو۔‘‘ ﴿قُمْ فَأَنذِ رْ ﴾ کا معنی ہے کہ شرک سے ڈراؤ(آگاہ کرو)اور توحید کی دعوت دو ۔ ‘‘ ﴿وَرَبَّکَ فَکَبِّرْ﴾ یعنی توحید کے ذریعے اس کی عظمت اور کبریائی بیان کرو۔ ﴿وَثِیَابَکَ فَطَہَرْ﴾ یعنی اپنے اعمال کو شرک سے بچاؤ۔ ﴿وَالرُّجْزَ فَاھْجُرْ﴾ الرجزکا معنی بت ہیں ‘اور ’’فاھجر‘‘ کا معنی ہے کہ اس بت کو اور اس کے پیروکاروں کو چھوڑدیں (یعنی قطع تعلقی کرلیں )اور اسی طرح ان (بتوں ) سے اور ان کے پیروں کاروں سے بیزاری کا اظہار کریں ۔ آپ نے اس توحید کی دعوت پر دس سال صرف کیے۔ [3]دس سال کے بعد آپ کومعراج آسمانی کرائی گئی۔ [4] پھر آپ پر پانچ نمازیں فرض ہوئیں ۔
Flag Counter