Maktaba Wahhabi

122 - 159
[1]اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان گرامی ہے: ﴿اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ ہُمْ مُّحْسِنُوْنَ﴾ (النحل:128 ) ’’بیشک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو ڈر گئے اوروہ لوگ جو نیکی کرنے والے ہیں ۔‘‘ اوراللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں : ﴿وَتَوَکَّلْ عَلَی الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِo الَّذِیْ یَرَاکَ حِیْنَ تَقُوْمُo وَ تَقَلُّبَکَ فِی السَّاجِدِیْنَ o اِِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴾ (الشعراء:17 تا 20 ) ’’اور سب پر غالب، نہایت رحم والے پر بھروسا کریں ۔جوآپ کو دیکھتا ہے، جب آپ کھڑے ہوتے ہیں ۔اور سجدہ کرنے والوں میں آپ کے پھرنے کو بھی۔ بے شک وہی سب کچھ سننے والا،اور جاننے والاہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَ مَا تَکُوْنُ فِیْ شَاْنٍ وَّ مَا تَتْلُوْا مِنْہُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّ لَاتَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا کُنَّا عَلَیْکُمْ شُہُوْدًا اِذْ تُفِیْضُوْنَ فِیْہِ﴾ ( یونس:61 ) ’’اور آپ جس حال میں بھی ہوں ، یا کچھ قرآن پڑھ رہے ہوں ، اور تم سب لوگ جو بھی کوئی کام کرتے ہو، جب تم اس میں مصروف ہوتے ہو۔‘‘
Flag Counter