[1]6.تقدیر کے اچھی اور بری تقدیر کے منجانب اللہ ہونے پر ایمان لانا۔ ٭ چھ ارکان ایمان کی دلیل: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْہَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَ لٰکِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَ الْکِتٰبِ وَالنَّبِیّٖنَ﴾(البقرۃ:177) ’’ نیکی یہ نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو اور لیکن اصل نیکی اس کی ہے جواللہ تعالیٰ اور یوم آخرت اور فرشتوں اور کتاب اور نبیوں پر ایمان لائے۔‘‘ |