بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ مقدمہ از مترجم اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ،وَ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مِنْ یَّہْدِہٖ اللّٰہُ فَـلَا مُضِلَّ لَہٗ،وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَـلَا ہَادِیَ لَہٗ، وَاَشْہَدُ اَنْ لَّا إِلٰہَ اِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، وَ اَشْہَدُ أَ نَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ۔ اَمَّا بَعْدُ ! قارئین کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ! ’’شرح ثلا ثۃ الاصول‘‘ کا اردو ترجمہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہاہے۔ مؤلف کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ اور شارح کتاب شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیات کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔تاہم آغاز کتاب میں ہر دو شخصیات کے مختصر حالات زندگی تحریر کردیے گئے ہیں ۔ کتاب میں کہیں کہیں پر عبارت کی شرح بین القوسین [ ] کی گئی ہے۔ یہ کتاب عقیدہ کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے، جس میں اختصار کے ساتھ دین کے چند اہم اور بنیادی اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ مؤلف و شارح اور مترجم کے لیے اس کتاب کو ذخیرہ آخرت بنا دے اور ان لوگوں کی مغفرت کا ذریعہ بنادے جو کسی بھی طرح اس کتاب کی نشرو اشاعت اورتقسیم و تعلیم میں حصہ لے رہے ہیں ۔ آمین یا رب العالمین مترجم پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی 1فروری 2013 حال وارد مکہ مکرمہ/حرم شریف |