Maktaba Wahhabi

65 - 127
ترجمہ :’’ عکرمہ بن عمار، جناب ایاس بن سلمہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے باپ نے ان سے بیان کیا کہ ایک آدمی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا اپنے دائیں ہاتھ سے کھا ؤتو وہ آدمی کہنے لگا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا (اللہ کرے) تو اسے اٹھا ہی نہ سکے اس آدمی کو سوائے تکبر اور غرور کے اور کسی چیز نے اس طرح کرنے سے نہیں روکا راوی کہتے ہیں کہ( اس دن کے بعد سے) وہ آدمی اپنے ہاتھ کو اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا‘‘۔ ( یعنی اس کا ہاتھ وہیں شل ہوگیا )۔ یہ وہ چڑھتے سورج کی مانند واضح آثاروواقعات ہیں جو اللہ،اس کے رسول، اور اس کےدین کےساتھ مذاق کرنے والوں سے متعلق منقول ہیں ۔ جس میں ان کے بھیانک انجام کا بخوبی تذکرہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم تمام مسلمانوں کو توفیق دے کہ ہم شعائرِ اسلام کی تعظیم بجا لائیں ، حرمات ومقدسات اسلام کی عزت وتکریم کریں اور کسی بھی صورت ان کی تنقیص وتحقیر کرنے سے خود کو محفوظ رکھیں ۔ فرمان باری تعالیٰ ہے :[ذٰلِكَۤ وَمَنْ يُّعَظِّمْ شَعَاۗىِٕرَ اللہِ فَاِنَّہَا مِنْ تَقْوَي الْقُلُوْبِ](الحج:۳۲) ترجمہ :’’یہ سن لیا اب اور سنو! اللہ کی نشانیوں کی جو عزت و حرمت کرےیہ اس کے دل کی پرہیزگاری کی وجہ سے یہ ہے ۔‘‘ وصلی اللہ علی نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلیٰ آلہٖ وصحبہ وسلم
Flag Counter