Maktaba Wahhabi

119 - 127
ایک من گھڑت روایت اور غلط استدلال حافظ محمد یونس اثری[1] کچھ ایام قبل ایک دوست کی طرف سے ایک ویڈیو موصول ہوئی جوکہ پیر محمد ثاقب اقبال شامی سے علی ہجویری کے عرس کے موقع پر اجتماع سے کئے گئے خطاب کے ایک حصے پر مشتمل تھی۔ جس میں شامی صاحب نےحلیۃ الاولیاء اور ابن عساکر کے حوالے سے ایک روایت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں : ’’یہاں کی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے سوال کیا کہ لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ولی اولاد دیتا ہے، ولی بیٹے دیتے ہیں ،یہ کہنا جائز ہے کہ نہیں ؟ عبداللہ بن مسعود  روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ کی مخلوق میں تین سو لوگ ایسے ہیں جن کے دل آدم  کے دل کے موافق رکھتےہیں ۔ اللہ کی مخلوق میں چالیس اولیاء اللہ ایسے ہیں جن کے دل (حضرت)[2] موسیٰ  کے موافق ہیں ۔ سات اولیاء اللہ ایسے ہیں جن کے دل حضرت ابراہیم  کے دل سے موافقت رکھتےہیں۔ ہمیشہ پانچ اولیاء اللہ ایسے ہیں جن کے دل جبریل کے دل سے موافقت رکھتےہیں اور تین اولیاء اللہ ایسے ہیں جن کےدل حضرت میکائیل کے دل کےموافق ہوتے ہیں اور ایک ولی ہمیشہ ایسا ہوتا ہے جس کا دل حضرت اسرافیل کے موافق ہوتا ہے۔ جب ایک کا انتقال ہوتا ہے اللہ تعالیٰ تین میں سے اس کا متبادل لاتا ہے اور جب تین میں سے کسی کا انتقال ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ پانچ میں سے اس کا متبادل لاتا ہے۔ اور جب پانچ میں سے کسی کا انتقال ہوتا ہے تو سات میں سے متبادل لاتا ہے
Flag Counter