Maktaba Wahhabi

426 - 444
۲۴…امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :جب تمہیں دُور مشرق میں کسی اہل الحدیث شخص کے بارے میں خبر پہنچے کہ ایسا اللہ کا صالح بندہ مشرق بعید میں کہیں رہتا ہے تو اس کی طرف سلام بھیجو۔ دنیا میں اہل السنۃ اہل الحدیث بہت تھوڑے رہ گئے ہیں۔ ۲۵…جناب محدّث ایوب سختیانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :مجھے جب کسی اہل الحدیث شخص کی موت کے بارے میں خبر ملتی ہے تو یوں لگتا ہے گویا میرے جسم کا کوئی حصہ منفقود ہو گیا ہے۔ ۲۶…جعفر بن محمد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام قتیبہ رحمہ اللہ کو سنا فرماتے تھے:’’جب تم دیکھو کہ آدمی اہل الحدیث سے محبت کرتا ہے جیسے کہ جناب یحییٰ بن سعید، عبدالرحمن بن مہدی ، احمد بن حنبل، اسحاق بن راہویہ اور دیگر کبار محدثین و آئمہ کرام ہیں ، رحمہم اللہ جمیعاً، تو جان لیجیے کہ وہ (اس علامت کی بنا پر) حدیث و سنت پرہے۔اور جو آدمی ان احباب کی مخالفت کرے تو جان لیجیے کہ وہ ’’بدعتی‘‘ ہے۔‘‘[1] ۲۷…امام ابراہیم النخعي رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((لَوْ أَنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ مَسَحُوْا عَلَی ظُفرٍ لِمَا غَسَلْتُہ :اِلْتَمَاسَ الْفَضْلِ فِی اِتِّبَاعِھِمْ۔)) [2] ’’اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم اپنے کسی ناخن پر مسح کرتے رہے ہوں (اور مجھے اس کا علم ہو جائے) تو میں اُسے کبھی نہ دھوؤں اور یہ ان حضرات گرامی قدر کی اتباع میں فضل و شرف کی تلاش میں کروں۔‘‘ ۲۸…جناب عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کے بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا:’’میرے بھائی! اس بات کو جان لیجیے کہ :ہر اس مسلمان کے لیے کہ جس کی
Flag Counter