اسلام کے درمیان عداوت پیدا کرنا ہوتا ہے … کو ناکام بنانا اور خراب کرنا ہوتا ہے۔ اور شیطان کا مطمع نظر مسلمانوں کے درمیان بغض و حسد پیدا کرنا اور ان کے درمیان فساد برپا کرنا ہوتا ہے۔
۱۹…حسد سے روکنا بھی ان اہل ایمان و اسلام کا ایک وصف ہوتاہے۔ اس لیے کہ حسد ایمان کی کمزری ، عداوت ، بغض اور دنیا کی محبت کو جنم دیتا ہے اور جو کچھ دنیا میں ہے اس کی محبت کو بھی بغیر کسی شرعی قصد و ارادہ کے۔
۲۰…اللہ تبارک و تعالیٰ کے درج ذیل فرمان کے موجب والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا اور ان کے ساتھ نیکی کا حکم دینا بھی ان اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث کا وصف ہوتا ہے۔ اللہ عزوجل کا فرمان ہے:
﴿وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا ۖ وَإِن جَاهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۚ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ (العنکبوت:۸)
’’اور ہم نے آدمی کو یہ حکم دیا ہے کہ اپنے ماں باپ سے اچھا برتاؤ کرے اور (یہ بھی کہہ دیا) اگر وہ زبردستی یہ چاہیں کہ تو میرا شریک بنائے اس کو جس کو تو نہیں جانتا تو ان کا کہنا مت مان تم (سب کو) میرے پاس (ایک دن) لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ تم (دنیا میں) کرتے رہے میں تم کو جتلا دوں گا۔ ‘‘
۲۱…سلفی جماعت حقہ اہل السنۃ والجماعۃ کا ایک اور وصف یہ ہے کہ وہ ہمسائیگی کے حسن آداب والے معاملہ ، بندوں کے ساتھ نرمی ، صلہ رحمی ، سلام کو عام کرنے ، فقراء و مساکین، یتیموں اور مسافروں کے ساتھ رحم و شفقت کرنے میں بھی پورا پورا خیال رکھتے ہیں۔
|