Maktaba Wahhabi

397 - 444
((اَلدِّینُ النَّصِیْحَۃُ)) قُلنا:لِمَنْ ؟ قَالَ :((لِلّٰہِ، وَلِکتَابِہِ، وِلِرَسُولِہِ، وَلأَِئِمَّۃِ الُمُسْلِمِیْنَ، وَعَامَّتِھِمْ۔))[1] ’’دین حنیف خیر خواہی کا نام ہے۔‘‘ ہم نے عرض کیا:کس کی؟ (یا اس کا حق کس کو ہے؟) فرمایا:اللہ کی ، اس کی کتاب قرآنِ مجید کی ، اس کے رسول کی ، مسلمانوں کے بڑوں (حکام و علماء) کی اور مسلمانوں کے عام لوگوں کی۔‘‘ (یا اس کا مطلب ہے کہ:اس خیر خواہی کا حق اللہ عزوجل کو ، اللہ کی کتاب کو ، اس کے رسول کو ، مسلمانوں کے علماء و حکام کو او ر عام مسلمانوں کو ہے۔) اور اہل السنۃ والجماعۃ سلفی اہل الحدیث شعائر اسلام کے قیام پر محافظت کیا کرتے ہیں۔ جیسے کہ نمازِ جمعہ، جماعت ، حج ، جہاد فی سبیل اللہ اور بدعتیوں کے برعکس اُمراء ملت کے ساتھ عیدوں کا قائم کرنا ، چاہے وہ نیک ہوں یا گنہگار فاجر و فاسق۔ اور یہ سلفی جماعت حقہ والے اہل السنۃ والجماعۃ فرض نمازوں کی ادائیگی میں جلدی کیا کرتے ہیں۔ یعنی وقت ہوتے ہی با جماعت اوّل و قت میں پڑھ لیتے ہیں۔ اورفرض نمازوں کا اوّل وقت اس کے آخر وقت سے افضل ہے، سوائے نمازِ عشاء کے۔ اُسے البتہ سنت پر عمل کرتے ہوئے دیر سے پڑھتے ہیں۔ اور یہ حضرات نماز میں خشوع وخضوع اور طمانیت کا حکم دیتے ہیں۔ جیساکہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ﴿١﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ (المؤمنون :۱ تا ۲) ’’ایمان والے مراد کو پہنچ گئے وہ جو اپنی نماز میں دل لگاتے ہوئے بڑے خشوع سے پڑھتے ہیں۔‘‘
Flag Counter