Maktaba Wahhabi

391 - 444
الْمُظْلِمَۃِ)) ’’بدعتی لوگوں کی علامات اور نشانیاں بالکل واضح اور ظاہر باہر ہوتی ہیں۔ ان کی علامتوں اور نشانیوں میں سب سے زیادہ واضح ؛ ان کا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث و سنن کو یاد کرنے کروانے اور ان کی محافظت کرنے والوں کے ساتھ دشمنی اور ان کو حقیر جاننا ہوتا ہے۔ یہ بدعتی لوگ ان اہل الحدیث سلفی جماعت حقہ کے لوگوں کا نام حشوی، جھلہ، ظاہریہ اور مشبہہ رکھتے ہیں۔ اور یہ ان کی طرف سے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ کے بارے میں اس اعتقاد کے طور پر ہے کہ :یہ علم سے خالی ہیں۔ اور علم وہ ہے کہ جسے شیطان اُن کی طرف ان کی فاسد و فاسق عقلوں کے نتیجے میں القاء کرے۔ یا پھر علم وہ ہے جو ان کے اندھیرے دلوں میں پیدا شدہ وسوسوں کا نتیجہ ہو۔‘‘ ش…امام شافعی رحمہ اللہ بدعتیوں اور اپنے نفسوں کے پجاریوں کے بارے میں حکم کو واضح کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ((حُکْمِیْ فی أَصْحَابِ الکَلامِ أَنْ یُضرَبُوا بِالْجَرِیْدِ، وَیُحْمَلُواعَلَی الْاِبلِ، وَیُطَافُ بِھِمْ فِی الْعَشَائِرِ وَالْقَبَائِلِ، وَیُقَالَ ہٰذا جَزائُ مَنْ تَرکَ الکتابَ والسُنَّۃ، وأَخَذَ فِی الْـکَلَامِ۔)) [1] ’’اہل کلام(بدعتیوں اور خرافاتیوں) کے بارے میں میرا فیصلہ یہ ہے کہ انہیں کھجور کی چھڑی سے پیٹا جائے۔ اور انہیں سواریوں پر بٹھا کر قبیلوں اور آبادیوں میں پھرایا جائے اور بتایا جائے کہ :یہ ہے اس شخص کی سزا جو
Flag Counter