Maktaba Wahhabi

297 - 444
((مَنْ مَاتَ وَھُوَ یَعْلَمُ أَنَّہُ لَا ِالٰہَ اِلَّا اللّٰہُ :دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) ’’جو شخص اس حالت میں فوت ہوا کہ وہ علم رکھتا ہو :اللہ رب العالمین کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے۔ تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ‘‘[1] یہ اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے لوگ اس بات کی بھی گواہی دیتے ہیں کہ:کفار و مشرکین اور منافقین جہنمی ہیں۔ چنانچہ اللہ عزوجل کا ارشاد گرامی ہے : ﴿وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴾ (البقرہ:۳۹) ’’اور جو لوگ نافرمانی کریں گے اور ہماری آیتوں کو جھٹلا دیں گے تو وہی دوزخی ہیں ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔‘‘ اور دوسرے مقام پر فرمایا: ’’بیشک کتاب والوں اور مشرکوں میں سے جو کافر رہے (انہوں نے اس پیغمبر کو نہ مانا) وہ (قیامت کے دن دوزخ کی) آگ میں ہوں گے اور وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے وہ ساری خلقت میں سے بد ترین لوگ ہیں۔ ‘‘ (البینہ:۶۔ آیت کریمہ کا متن پیچھے گزر چکا ہے۔) منافقین کے بارے میں فرمایا: ﴿إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا﴾ (النساء:۱۴۵) ’’بے شک منافق دوزخ کے سب سے نیچے والے درجے میں رہیں گے اور کوئی ان کا مدد گار(وہاں) تو نہ پائے گا۔‘‘ اور اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے لوگ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گواہی کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دس خوشخبری یافتہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے لیے ’’مُبَشَّرِیْنَ
Flag Counter