Maktaba Wahhabi

291 - 444
دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾ (الزمر:۶۵) ’’اور تیری طرف اور تجھ سے پہلے جو (پیغمبر) گزر گئے ان کی طرف (بھی) یہ حکم بھیجا جا چکا ہے کہ (ہر ایک پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم نے کہہ دیا ہے) اگر تو نے (اللہ کے ساتھ) شرک کیا تو تیرا کیا کرایا(سب) اکارت ہوجائے گا اور تو گھاٹے میں پڑنے والوں سے ہوجائے گا۔‘‘ تیسرے مقام پر فرمایا: ﴿إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا﴾ (النساء:۱۴۵) ’’بے شک منافق دوزخ کے سب سے نیچے کے درجے میں رہیں گے اور کوئی ان کا مدد گار (وہاں) تو نہ پائے گا۔ ‘‘[1] ثانیاً… دوسرا کفر ، کفر اصغر کہلاتا ہے کہ جو آدمی کو ملت اسلامیہ سے باہر نہیں نکالتا۔ شارع علیہ السلام نے علی سبیل زجر و توبیخ اور تہدید کے اس کا اطلاق بعض گناہوں پر کیا ہے۔ اس لیے کہ یہ گناہ کفر کی عادات و خصائل میں سے شمار ہوتے ہیں۔ اور اس
Flag Counter