Maktaba Wahhabi

222 - 444
امر و معاملہ پر پورا پورا پختہ ایمان جازم اور یقین محکم رکھتے ہیں۔ (یعنی اس طرح کے تمام امور کے بارے میں کہ جب وہ قرآن اور صحیح احادیث سے ثابت ہوں تو ذرہ بھر بھی شک نہیں کرتے۔) اسی طرح اہل السنۃ والجماعۃ کے اہل ایمان قیامت کبریٰ کے بارے میں پورا پورا ایمان جازم رکھتے ہیں کہ :اس دن اللہ تبارک و تعالیٰ مردوں کو زندہ کرے گا اور بندوں کو ان کی قبروں سے اٹھا کر ان سے (ان کی پوری پوری زندگی کا) حساب لے گا۔ یہ اہل السنۃ سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان قیامت سے پہلے صورپھونکے جانے پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور یہ تین بار ہوگا۔ پہلی بار کا نفخ صور… نفخۃ الفزع ہوگا ، یعنی جس سے ہر جاندار گھبرا اُٹھے گا۔ دوسری بار کا نفخ صور … نفخۃ الصعق ہوگا ، یعنی جس سے تمام نظر آنے والا نظام کائنات یکسر بدل جائے گا۔ اور اس کا سب نظام بدل جائے گا۔ اسی نفخہ کے دوران ہرچیز (سوائے اللہ عزوجل کی ذات اقدس کے) فنا ہو جائے گی اور چیخ نما گرج دار آواز آئے گی۔ جیسا کہ قرآن نے بیان کیا ہے : ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَن شَاءَ اللّٰهُ ۖ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنظُرُونَ﴾ (الزمر:۶۸) ’’اور صور (پہلی بار) پھونکا جائے گا تو جو آسمان میں ہیں اور جو زمین میں ہیں (سب) بیہوش ہو جائیں گے مگر جن کو اللہ چاہے۔ پھر دوبارہ صورپھونکا جائے گا تو ایک ہی ایکا وہ (سب قبروں سے نکل کر) دیکھتے ہوئے کھڑے ہوں گے۔ ‘‘[1]
Flag Counter