ز… قیامت کی سب سے بڑی نشانی یہ ہوگی کہ سورج مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع ہوگا۔
ح…اور ایک ایسی آگ ظاہر ہو گی جو لوگوں کو اپنے آگے آگے بھگاتی رہے گی۔ [1]
…اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان …موت سے بعد والی زندگی کے متعلق تمام غیبی امور میں سے ہر ہر معاملے پر کہ جس کی خبر اللہ تبارک و تعالیٰ اور اس کے حبیب و خلیل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دے رکھی ہے، پرپورا پورا ایمان جازم و یقین محکم رکھتے ہیں۔ اسی طرح موت کی تلخی (سکرات الموت) موت کے وقت فرشتوں کے حاضر ہونے ، مومن آدمی کے اپنے رب تعالیٰ سے ملاقات کے لیے خوش ہونے ، شیطان کے بھی موت کے وقت بندے کے پاس حاضر ہونے ، کافر کا موت کے وقت ایمان کے اظہار کرنے کی عدم قبولیت ، عالم برزخ ، قبر کی آزمائش ، قبر کی مومن کے لیے نعمتوں اور کافر پر اس کی سزا ، منکر نکیر کے سوالات وجوابات ، شہداء کے عالم برزخ میں زندہ رہنے اور ان کے اللہ رب العالمین کے ہاں رزق دیے جانے ، سعادت مندلوگوں کی روحوں کو بلاشبہ انعامات سے نوازے جانے اور اہل شقاوت کی رُوحوں کو عالم برزخ میں عذاب دیے جانے میں سے ایک ایک
|