۴۔ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کو کئی بار یہ معجزہ عطا ہوا کہ :کھانا بالکل تھوڑا ہوتا ، (صرف دو ، تین افراد کے لیے) مگر وہ کفایت بیسیوں اور سینکڑوں لوگوں کو کر جاتا۔
۵۔ اسی طرح کئی ایک بار ایسا بھی ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بہت بڑے لشکر کے پاس پانی بالکل معدوم ہونے کے قریب ہوتا مگر اللہ عزوجل کی طرف سے معجزانہ طور پر نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک انگلیوں سے پانی کے سوتے پھوٹ پڑتے
(اور تمام لوگ خوب سیر ہو کر اس پانی کو استعمال کرتے) اور کئی بار ایسا بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیش آیا کہ :کھانا کھاتے وقت کھانا بھی اللہ عزوجل کی تسبیح بیان کرنے لگتا۔
۶…نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات میں سے :بغیر کسی دوائی کے مریضوں کا شفایاب ہونا اور آپ کے ہاتھوں بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مکمل صحت یاب ہوجانا بھی تھا۔
۷…پھر کئی بار ایسا بھی ہو اکہ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی سرکش قسم کے حیوان نہایت ادب سے پیش آتے۔ درختوں نے کئی بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھک کر سلام کیا اور پتھروں نے پڑے پڑے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوبول کر سلام کیا۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیہ
|