اور ہمارا یہ بھی ایمانِ محکم و یقین جازم اور عقیدۂ خالص ہے کہ:قرآنِ حکیم اللہ کے ہاں لوحِ محفوظ میں لکھا ہوا ہے اور یہ قرآن اہل ایمان کے سینوں میں بھی محفوظ ہے کہ زبانوں سے جس کی تلاوت کی جاتی ہے۔ یہی قرآنِ عظیم صحف میں لکھا ہوا ہے۔ اللہ عزوجل فرماتے ہیں :
﴿بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ ۚ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الظَّالِمُونَ﴾ (العنکبوت :۴۹)
’’بات یہ ہے کہ یہ قرآن کیا ہے کھلی کھلی آیتیں ہیں ان لوگوں کے سینوں میں جن کو (اللہ کی طرف سے) علم دیا گیا ہے اور ہماری آیتوں کو وہی نہیں مانتے جو بے انصاف ہیں۔ ‘‘
اور دوسرے مقام پر یوں ارشاد فرمایا ہے:
|