Maktaba Wahhabi

84 - 110
باطل افکار ونظریات کی تردید میں علمائے اہلحدیث کی خدمات ( قسط 4 ) عبد الرشید عراقی [1] ۶۔ مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی رحمہ اللہ : مولانا حافظ محمد ابراہیم میر سیالکوٹی اپنے عہد کے جلیل القدر وبلند پایہ مفسر قرآن،اعلیٰ مرتبت محدث ،مؤرخ،محقق،دانشور،خطیب ومقرر ،متکلم ،معلم،مناظر، صحافی اور مصنف تھے اور اس کے ساتھ بڑے غیور ،جری،بارعب اور صاحب جلال بزرگ تھے اللہ تعالیٰ نے ان کو دین ودنیا کی نعمتوں سے نوازا تھا حق گوئی اور بیباکی میں عدیم المثال تھے جس بات کو غلط سمجھتے اس پر خاموش نہیں رہ سکتے تھے۔حق گوئی ان کا طرۂ امتیاز تھی۔ مولانا سیالکوٹی جید عالم دین تھے ان کے تبحر علمی اور علم وفضل کے اعتبار سے ہر طبقہ میں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا بڑے ذہین وفطین تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو قوتِ حافظہ کی غیر معمولی نعمت سے نوازا تھا رمضان المبارک کے مہینہ میں ایک پارہ روزانہ حفظ کرتے تھے اور رات کو نماز تراویح میں سناتے یہ اللہ تعالیٰ کا ان پر خاص فضل تھا۔ قرآن مجید سے ان کو خاص شغف تھا اس کے ترجمہ وتفسیر کو مرکز توجہ قرار دیئے رکھنا ان کے مقاصد حیات کا لازمی حصہ تھا تفسیر کبیر از امام فخر الدین رازی سے بہت زیادہ شغف تھا اپنے ایک مضمون میں
Flag Counter