پانچویں فصلان حدیثوں کا بیان جن سے اللہ تعالیٰ کے لیے جہتِ فوق اور علو ثابت ہوتا ہےپہلی حدیث:(( فَعَلَا بِہِ إِلَی الْجَبَّارِ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی، فَقَالَ وَہُوَ مَکَانَہُ )) (رواہ البخاري) [1][پس وہ(جبریل) آپ کو اللہ تعالیٰ کے پاس لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرض کی اور وہ اپنی جگہ پر تھا]اس حدیث میں جگہ سے مراد عرش ہے، لہٰذا اس حدیث سے علو اور استوا دونوں ثابت ہوئے۔دوسری حدیث:(( اِرْجِعْ إِلیٰ رَبِّکَ )) (رواہ البخاري) [2] [تم اپنے رب کی طرف لوٹو]اس حدیث میں لوٹنا عرش کی جانب جہتِ فوق میں تھا۔تیسری حدیث:(( أَنَا أَمِیْنُ مَنْ فِيْ السَّمَائِ )) (متفق علیہ)[3] [میں آسمان والے کا امین ہوں]اس حدیث میں بہ طریقِ مجاز آسمان سے مراد عرش ہے۔ چوتھی حدیث:چوتھی حدیث لونڈی والی ہے: