میں کہتا ہوں: اسی طرح وہ اشعار جو ان اشعار کی مثل ہوں جیسے کسی شاعر کا قول ہے:دل از عشق محمد ریش دارمرقابت با خداے خویش دارم[میرا دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں زخمی ہے، اور میں اپنے خدا کے ساتھ رقابت رکھتا ہوں]یا عرفی شیرازی کا یہ قول ہے:تا مجمع امکان و وجوبت ننوشتندمورد متعین نشد اطلاق اعم را[جب تک وہ امکان و وجوب کی مطابقت کو نہ لکھتے تو اطلاق اعم کا مورد متعین نہ ہوتا]یا جیسے قصیدہ بردہ کا یہ شعر ہے:یا أکرم الخلق ما لي من ألوذ بہسواک عند حدوث الحادث العمم[اے ساری مخلوق میں سے سب سے زیادہ عزت والے! عام حوادث کے وقت تیرے سوا میرا کوئی نہیں ہے جس کی میں پناہ حاصل کر سکوں]یا یہ مصرع ہے: ’’ومن علومک علم اللوح والقلم‘‘ [لوح وقلم کا علم تیرے علم سے ہے] یا میر آزاد کا یہ شعر ہے:ما کان یعرف ألواحا ولا قلماوکان یعرف ما في اللوح والقلم[وہ الواح وقلم کو تو نہیں پہچانتا تھا، البتہ وہ لوح وقلم میں جو کچھ ہے اسے جانتا تھا]اگرچہ اس مصرع یا شعر میں تاویل کی گنجایش ہے۔ یاجیسے جامی رحمہ اللہ کا یہ شعر ہے:بقلم گر نرسید انگشتشبود لوح وقلم اندر مشتش[اگرچہ قلم تک اس کی انگلی نہ پہنچی، لیکن لوح وقلم اس کی مٹھی میں ہیں]یا جیسے درود کے بعض وہ الفاظ جو ’’دلائل الخیرات‘‘ میں ہیں، کیونکہ یہ معانی شرع میں نہیں آئے اور نہ شرع نے ان مبانی کی اجازت دی ہے۔