[اللہ جبار رب العزت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا اور اترا]اسی قصے میں یہ بھی ہے: (( قَالَ لَہٗ مُوْ سٰی اِرْجِعْ إِلٰی رَبِّکَ ))[آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)کو موسی(علیہ السلام)نے کہا: اپنے رب تعالیٰ کی طرف پلٹ جاؤ] یہ الفاظ بھی اس قصے میں ہیں: (( فَعَلَا بِہٖ إِلَی الْجَبَّارِ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ فَقَالَ وَھُوَ مَکَانَہٗ ))[1][پس وہ اللہ کی طرف بلند ہوئے اور اس نے اپنی جگہ پر ٹھہرکر فرمایا]3۔ صحیح مسلم میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لونڈی سے دریافت کیا: (( أَیْنَ اللّٰہُ؟ فَقَالَتْ: فِيْ السَّمَائِ، قَالَ: إِنَّہَا مُؤْمِنَۃٌ )) [2] [اللہ کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا: آسمان میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا یہ مومنہ ہے]4۔ شیخین (بخاری ومسلم) کے نزدیک ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے: (( أَنَا أَمِیْنُ مَنْ فِيْ السَّمَائِ )) [3] [میں آسمان والے کا امین ہوں]5۔ صحیح بخاری میں زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: (( زَوَّجَنِيَ اللّٰہُ فَوْقَ سَبْعِ سَمٰوَاتٍ )) [4][اللہ تعالیٰ نے ساتوں آسمانوں کے اوپر سے میرا نکاح (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) کر دیا]6۔ ابوداؤد میں یوں منقول ہے: (( رَبَّنَا الَّذِيْ فِيْ السَّمَائِ تَقَدَّسَ اسْمُکَ ))[5][اے ہمارے آسمان میں موجود رب! تیرا نام پاکیزہ ہے]