ترجمہ:’’ اور بلاشبہ آپ سیدھے راستے کیطرف ہدایت دیدتے ہیں۔ ‘‘ یعنی رہنمائی کرتے ہیں۔ (۲) ہدایت کا دوسرا معنی : بات کو دل میں اتارنا ،اور مخاطب کو قبول کی توفیق دینا ۔ اس معنی کی رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نفی کی گئی ہے ،اور یہ ہدایت کی وہ قسم ہے جس پر اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی قادر نہیں ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { اِنَّکَ لَا تَھْدِیْ مَنْ أَحْبَبْتَ وَلٰکِنَ اللّٰه یَھْدِیْ مَنْ یَّشَائُ } (القصص:۵۶) ترجمہ:’’آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے بلکہ اللہ تعالیٰ ہی جسے چاہے ہدایت کرتا ہے ‘‘ ’’د ینِ حق ‘‘ سے مراد عملِ صالح ہے ۔ دین کی حق کی طرف اضافت، موصوف کی اپنی صفت کی طرف اضافت کے قبیل سے ہے ۔تقدیر جملہ یوں ہے : ’’الدین الحق‘‘ ویسے لفظِ دین جزاء اور سزا کے معنی میں بھی مستعمل ہے ، کمافی قولہ تعالیٰ :{ مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِْ} ترجمہ:’’ وہ جزاء اور سزا کے دن کا مالک ہے‘‘ اور لفظِ دین جھکنے اور اطاعت کرنے کے معنی میں بھی مستعمل ہے ۔ لفظِ(الحق) حقَّ یحق ُّ سے مصدر ہے ،اس میں ثابت اور واجب ہونے کا معنی پایا جاتا ہے، یہ ’’باطل ‘‘کی ضد ہے ۔ ’’ لِیُظْہِرَہٗ عَلَی الدِّیْنَ کُلَّہٗ ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دینِ حق دیکر بھیجا، تاکہ اسے دنیا کے تمام ادیان پر غالب کردے ۔ یہ غلبہ ،حجت وبیان اور جہاد کے ساتھ ہے ۔ چنانچہ تمام اہلِ ارض اور تمام عرب وعجم اور تمام کفار ومشرکین پر اس دین کا غلبہ ایک یقینی امر اور خبرہے … اور عملاً یہ ہو چکا ہے ،چنانچہ مسلمانوں نے اللہ کی راہ میں صحیح معنی میں جہادکیا ،جس کے نتیجہ میں سلطنتِ اسلامیہ کا دائرئہ کار خوب وسیع ہوا ،اور دینِ حق مشارق ومغارب میں پھیل گیا ۔ ’’ وکفی باللّٰه شھیدا‘‘ شھید بمعنی شاہد ہے، یعنی اللہ تعالیٰ اس بات پر شاہد ہے اور اسکی |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |